عالمی

چینی صدر 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ 7 فروری کو صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا ہےکہ شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنےوالےغیر ملکی رہنماؤں کے لیے ایک استقبالیہ عشائیے کی میزبانی بھی کریں گے۔ان میں برونائی کے سلطان حاجی حسن البو لکیہ معیظ الدین وعظ اللہ، کرغزستان کے صدر سدیر جپاروف، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، تھائی لینڈ کی وزیراعظم پائیٹانگ ٹارن شیناواترا اور جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو ون۔ شیک شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button