ہزارہ

کائٹ فلائنگ کی خرید و فروخت کرنے والا ملزم تھانہ وارث خان کی گرفت میں آگیا،ملزم سے 20 پتنگیں اور 2 دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔


کائٹ فلائنگ کی خرید و فروخت کرنے والا ملزم تھانہ وارث خان کی گرفت میں آگیا،ملزم سے 20 پتنگیں اور 2 دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او سید تہذیب الحسنین شاہ اور ان کی ٹیم کا پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس کے تحت کائٹ فلائنگ کی خرید و فروخت کرنے والا ایک اور ملزم تھانہ وارث خان کی گرفت میں آگیا،جس سے20 پتنگوں سمیت 2 دھاتی ڈوریں تحویل میں لے لی گئیں۔ملزم کے خلاف چار پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی۔اس پر ایس ایچ او سید تہذیب الحسنین شاہ کا کہنا تھا کہ کائٹ فلائنگ ایک جان لیوا کھیل ہے، لہذا ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا،جب کہ ایس پی راول کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھا نہ وارث خان سید تہذیب الحسنین شاہ اور ان کی ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش حمزہ ولد طفیل کو گرفتار کر لیا گیا۔جس کے قبضہ سے 750 گرام چرس برآمد کر لی گئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس پر ایس ایچ او سید تہذیب الحسنین شاہ نے ملزم کی گرفتاری پر کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔نوجوان نسل کی رگوں میں منشیا ت کا زہر پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button