سب رجسٹرار اورنگی جبار شیخ کے خلاف اورنگی کے عوام کا کراچی پریس کلب، بورڈ آف ریونیو،آئی جی آر کے دفتر کے باہر کرپشن بد عنوانی، رشوت ستانی اور گھپلوں کے خلاف مظاہرہ
بورڈ آف ریونیو کے باہر سڑکیں بلاک کردیں۔ سینئر بورڈ آف ریونیو کی وفد سے ملاقات تحفظات اور شکایات پر ایکشن لینے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم اور سڑکیں کھول دی گئیں

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں سب رجسٹرار کی کرپشن، رشوت ستانی اور گھپلوں کے خلاف عوام، وکلاء اور عمائدین اورنگی سڑکوں پر نکل آئے۔ سب رجسٹرار اورنگی جبار شیخ کے خلاف اورنگی کے عوام کا کراچی پریس کلب، بورڈ آف ریونیو،آئی جی آر کے دفتر کے باہر کرپشن بد عنوانی، رشوت ستانی اور گھپلوں کے خلاف مظاہرہ بورڈ آف ریونیو کے باہر سڑکیں بلاک کردیں۔ سینئر بورڈ آف ریونیو کی وفد سے ملاقات تحفظات اور شکایات پر ایکشن لینے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم اور سڑکیں کھول دی گئیں۔ واضع رہے کہ سب رجسٹرار اورنگی تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور سسٹم کے افسر ہونے کے دعویدار ہونے کے ناطے کئی مرتبہ تبادلہ ہونے کے باوجود دوبارہ اورنگی تعیناتی لے لیتے ہیں۔ عوامی شکایات ہیں کہ وہہر قسم کے کام لیز، موٹیشن۔سیل ڈیڈ، امالگامیشن سمیت ہر کام کی تگنی رشوت لے رہے ہیں۔ انہوں نے رشوت نہ دینے کی صورت میں اعتراضات اور کاغذات کو جعلی قرار دے کر سائلین کا جینا حرام کردیا ہے۔ جبکہ وہ غلط کام کے ماسٹر ہیں اور عوام ان سے شدید بد ظن ہیں۔ جبکہ سیاسی شخصیات کے نام لے کر وہ کہتے ہیں کسی میں ہمت ہے تو ہٹا کر دکھاؤ جو مجھے لائے ہیں انہیں ہر مہینے دس لاکھ، بورڈ آف ریونیو میں پانچ لاکھ، آئی جی آر دفتر میں دو لاکھ دیتا ہوں جبکہ اینٹی کرپشن کے تین لاکھ الگ ہیں۔ انہیں رشوت دینے کے لئے رقم زیادہ لیتا ہوں۔ اگر ہمت ہے تو ہٹوا کر دکھاؤ، دی وائس آف اورنگی کے صدر محمد اجمل بہاری نے مظاہرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری جبار شیخ کو ہٹایا جائے اور اسکے کالے کارناموں کی تحقیقات کی جائے۔ نمائندے نے جبار شیخ کا موقف لینے کے لئے فون پر اور پھر انکے دفتر جا کر موقف لینے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں بھی دستیاب نہیں تھے۔ یہ معلوم ہوا کہ وہ کسی کے گھر میں بیٹھ کر دفتری امور سر انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ایکشن کمیٹی نے دو روز بعد ایکشن نہ ہونے کی صورت میں پریس کانفرنس میں اہم انکشافات معہ ثبوت دینے کا اعلان کیا ہے۔


