ہزارہ
ریٹائرڈ افسران اور ملازمین کے کیس اور پنشنرز کے واجبات میں تاخیر پر قانونی راستہ لیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی صدر سیدہ رباب جعفری نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ افسران اور ملازمین کے کیس اور پنشنرز کے واجبات میں تاخیر پر قانونی راستہ لیں گے۔ کچھ افسران سعید غنی اور میئر کراچی کو ناکام بنانے اور انکی کاوشوں کو خراب کرکے کے ایم سی کو بدنام کر رہے ہیں۔ کونسل افسران اور ملازمین پر SCUGافسران کو حاوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈی پی سی ٹو اور جعلی تقرریوں کی تفصیلات بھی موصول ہوچکی ہیں۔ ہم میئر کراچی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ معاملہ متحدہ آفیسرز ایسوسی ایشن میں بھی رکھ دیا ہے اور قانونی کاروائی کے لئے ٹیم کو ذمہ داری دے رہے ہیں۔ لیکن ہم میئر کراچی سے ڈرائیور اور ڈیتھ کیڈر پوسٹوں پر ترقیوں اور جعلی بھرتیوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔


