ہزارہ

ٹریڈ یونین ہریپور کے وفد کی ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے ملاقات

ہریپور سمیت ہزارہ بھر میں جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نا صر محمود ستی

 

ایبٹ آباد  ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے ٹرید یونین ہریپور کے وفد کی حاجی عبد ا لصبور کی سربراہی میں تعارفی ملاقات، ڈی آئی جی ہزارہ کو بطور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ تعیناتی پر مبارکباد دی، اس موقع پر ضلع ہریپورمیں جرائم کی روک تھام، محکمہ

پولیس سے متعلقہ مسائل اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر ٹریڈ یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی اور دیگر بڑے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ تاجر برادری شہر میں قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، تمام تر تجارتی سرگرمیوں، شاپنگ مالز، دکانات میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو ممکن بنائیں اور ان کیمروں کو پولیس کے کنڑول روم کے ساتھ منسلک کر یں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت پولیس کی رسائی کو ممکن بنایا جا

سکے۔ ہریپور میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 15 کنڑول روم کا قیام امن میں لایا گیا ہے جس کی نگرانی اعلیٰ افسران خود کرتے ہیں کسی بھی ہنگامی صوتحال میں 15 پر کال کریں تاکہ آپ کو جلد مدد فراہم کی جا سکے۔ ڈی آر سی کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے گا اور ڈی آر سی ممبران کو پولیس کا ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گاتاکہ پولیس کی جانب سے جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button