جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کی نو منتخب صدر گوجرانوالہ بار چوہدری شرافت علی ناہرہ کی رہائش گاہ آمد۔
جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے عہدے داران نے نو منتخب صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے

جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کی نو منتخب صدر گوجرانوالہ بار چوہدری شرافت علی ناہرہ کی رہائش گاہ آمد۔
جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے عہدے داران نے نو منتخب صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
گوجرانوالہ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن 26-2025ء کے الیکشن میں جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری شرافت علی ناہرہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے بابائے جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ کی قیادت میں جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے عہدیداران ان کی رہائش گاہ پہنچے اور نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ نو منتخب صدر گوجرانوالہ بار نے جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے تمام عہدے داران کا پر تپاک استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ وہ مکمل دیانتداری سے بار کے معاملات چلائیں گے اور گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے بلکہ وکلا کے مسائل حل کرنے مظلوم عوام کی آواز بننے اور گوجرانوالہ کے بنیادی حقوق کے لئے بھی عملی جدو جہد کریں گے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا دوبارہ شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کی چائے اور مٹھائی سے تواضع کی۔


