ہزارہ
*ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

تھانہ نواں شہر کی حدود میں منشیات فروش مقابلےکے دوران زخمی حالت میں منشیات سمیت گرفتار ،
نواں شہر پولیس نے منشیات فروش ساجد عرف مائیکل ولد صادق سکنہ دھمتور کو پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں365 گرام آئس اور 02 کلو 774 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزم کے ساتھی کی تلاش جاری ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیر دفعات 324/353/186/189پی پی سی 9B/11B CNSA کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور ملزم کے خلاف نصف درجن سے زائد منشیات کے مقدمات میں درج رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔


