چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مخدوم حسین چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جہلم (بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری سے)نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مخدوم حسین چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے ان سے عہدے کا حلف لیا سنئیر نائب صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض بھی اس موقعہ پر موجود تھے صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے اس موقعہ پر کہا کہ امید ہے میری تمام ٹیم انشاء اللہ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہتری کیلئے سر توڑ کوشش کرے گی خاص طور پر مجھے مخدوم صاحب سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس موقعہ پر صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے اعلان کیا کہ آج کے بعد جہلم چیمبر میں ہونے والے انٹرٹینمنٹ کے تمامتر اخراجات وہ خود اپنی جیب سے ادا کریں گے چیمبر کے اکاؤنٹ سے اس مد میں کوئ خرچہ نہیں کیا جاۓ گا اس موقعہ پر موجود سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور اور سابق صدر چوہدری شکیل احمد اور ایگزیکٹیو ممبر ایف پی سی سی آئی راجہ طعلت محمود نے مخدوم حسین چوہدری کو مبارکباد دی اور صدر کے اعلان کا خیر مقدم کیا


