انجمن پٹواریاں و قانون گواہان کے عہدیداران نے گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ہزارہ بھر میں جاری پٹواریوں کی ہڑتال ختم انجمن پٹواری و قانون گواہان کے عہدیداران، صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخواہ نذیر عباسی ، ایس ایم بی آر سیدامتیازحسین شاہ، کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام شاہ کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے انجمن پٹواریاں و قانون گواہان کے عہدیداران نے گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور مطالبات کی منظوری پر صوبائی حکومت، وزیر مال واسٹیٹ، ایس ایم بی آر اوز کمشنر ہزارہ کا شکریہ ادا کیا مذاکرات میں صدر آل پاکستان پٹوار و قانون گواہان سرفراز عباسی ،چیئرمین کے پی کے خانزادہ خان، ڈویژنل صدر ساجد جہانگیری، سینئر صدر ہزارہ فرطحموز خان، ضلع ایبٹ آباد کے صدر حنیف گل، ضلع مانسہرہ کے صدر عظیم خان ،ضلع ہری پور کے صدر جاوید خان ذیشان خان قیادت میں وفد نے حصہ لیا دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے اور وفد نے انجمن پٹواریاں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخواہ نذیر احمد عباسی نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا ہے اس لیے ہمیں مل جل کر عوام کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پٹواریوں کی ہڑتال جاری تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا


