نو منتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد حسین بٹ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
ایگزیکٹو ممبران جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نو منتخب صدر کو ان کے گھر جا کر مبارک باد پیش کی ان کو پھولوں کے ہار پہنائے
جہلم (مخدوم حسین چوہدری سے)
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر حاجی زاہد حسین بٹ کو صدر منتخب ہونے اور عمرہ کی ادائیگی کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے پرسنل آفس مجاہدہ آباد پہنچ گے
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد حسین بٹ نے آنے والے تمام ایگزیکٹو ممبران کو ویلکم کیا اور ان کی تواضع آب زم زم اور کھجور سے کی
تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

حاجی زاہد حسین بٹ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2024 میں صدر منتخب ہونے کے فورن بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے گزشتہ دن وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران اور اپوزیشن لیڈر راجہ فرخ توقیر اپنے گروپ ممبران کے ساتھ صدر حاجی زاہد حسین بٹ کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے آفس مجاہدہ آباد میں پہنچ گئے ان کے ساتھ راجہ شہزاد احمد چیئرمین ایس جی انٹر نیشنل گروپ۔
۔ملک قمر بن یونس۔شیخ عادل احسان۔
نعیم اختر چشتی۔الحاج عزیز احمد چوہدری
۔احتشام کیانی۔مصطفی بٹ کے علاؤہ ۔ملک یاسر۔
حاجی محمد عمر الحاج پراپرٹی۔
شیخ زاہد۔سردار منیر۔ظہیربٹ بھی ان کے ساتھ تھے تمام ممبران نے صدر حاجی زاہد بٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر صدر حاجی زاہد بٹ نے تمام مہمانوں کی تواضع آب زم زم اور کھجور سے کی اور تمام ممبران کو تحائف پیش کیے
اس موقع پر صدر زاہد حسین بٹ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کے آج میرے سب بھائی مھجے مبارک باد دینے کے لیے میرے آفس تشریف لائے میری عزت افزائی کی میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کے اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ میرے ساتھ رکھے ۔۔


