حکومت اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا مناسب طریقہ تلاش کرنا چاہیے,ڈاکٹر ملک ابرار حسین
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کل سے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،حکومت اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا مناسب طریقہ تلاش کرنا چاہیے۔
ڈی چوک میں احتجاج اور راستوں کی بندش کے معاملہ پر صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کل سے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے پیر سےکھل جائیں گے۔امید ہے کل اسلام آباد میں احتجاج نہیں ہوگااور ٹریفک رواں رہے گی،ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا کہ چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیاگیا تھا،کل سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، حکومت اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا مناسب طریقہ تلاش کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


