پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے
پولیو سے بچنے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں
ایبٹ آباد:پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے ،اس سے بچنے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں ۔21 اکتوبر کو انسداد پولیو کے لئے محکمہ صحت اور یونیسیف کے اشتراک سے ایبٹ آباد میں آگہی مہم شروع کی گئی ہے ۔ضلع میں انسداد پولیو میں دو لاکھ 31ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ایبٹ آباد پریس کلب میں ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال یونیسف خیبر پختونخوا کی کمیونیکیشن ریسپانس ٹیم آفیسر اللہ رکھی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیو ناقابل علاج مرض ہے ۔والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس عمل کسی بھی پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں ۔پولیو ویکسین کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔انسداد پولیو مہم آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لئے ہے۔اگر کوئی بھی بچہ اس مرض میں مبتلا ہوا تو دنیا میں کہیں بھی اس کا علاج نہیں ہے۔اپنی آبادی اور بچوں کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جاتی ہے جس میں متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعلیم سمیت دیگر کا بھی ساتھ ہوتا ہے۔


