بلا ول بھٹو زردار ی کی سالگرہ کی تقریب پی پی امریکہ کے نائب صدر آفتا ب میمن کی میزبا نی میں انکی رہا ئش گاہ پر منعقد کی گئی۔
کراچی ۔امریکہ کی ریا ست ورجینیا میں پیپلز پا ر ٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زردار ی کی سالگرہ کی تقریب پی پی امریکہ کے نائب صدر آفتا ب میمن کی میزبا نی میں انکی رہا ئش گاہ پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں امریکہ کی مختلف ریا ستو ں سےرہنماؤ ں اور کا رکنو ں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے آنے والے مہمانوں کو سندھ کی تاریخی اور ثقافتی رنگوں والی اجرک وٹوپیاں تحفے میں دی گئیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس مو قع پر تقریب کے میزبا ن آفتا ب میمن نے ہر سال چیئرمین بلا ول بھٹو زردا ر ی کی سالگرہ کی تقریب منعقد کر نے کا اعلا ن بھی کیا ۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر آفتاب میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری ملک کی عوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریبوں کی حمایت کرتی ہے اورملک کی ابتر معاشی صورتحال کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے پا س ہے ۔پیپلز پا ر ٹی نے قر با نیا ں دیکر جمہو ریت کو بچا یا ہے اور اب معاشی صو رتحال کو بھی بہتر بنائے گی ۔پیپلز پارٹی ورجینیا یوتھ کے صدر عاطف شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک نوجوان لیڈر ہیں اور وہ دنیا کے جدید رجحانات کے مطابق نوجوانوں کی ترقی اور تربیت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ،تاکہ ملک کے نوجوان دنیا کی جدید ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔ پیپلز پا ر ٹی ا مریکہ اس جدو جہد میں انکے ساتھ ہے ۔پیپلز پا ر ٹی واحد جماعت ہے جو خواتین، مزدوروں ،نوجوانوں اور ہر طبقے کے مسائل کے حل کا ادارک رکھتی ہے ۔پیپلز پا ر ٹی ور جینیا کے صدر صفی اللہ سومرو نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے پیپلز پا ر ٹی کے کا رکنا ن متحرک ہیں اورملکی تر قی اور پیپلز پا ر ٹی کے نظریہ کو فرو غ دینے کےلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔تقریب میں پیپلز پارٹی رچمنڈ کے صدر حسن محمود، جنرل سیکریٹری انعا م کیہر ،واشنگٹن ڈی سی کے نائب صدر مخدوم اسد شاہ ،فراز شاہ ،وسیم اعجاز بھگت ،ضمیر حسین چانڈیو اور انور صادق نے بھی خطاب کیا ۔


