ہزارہ

گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجی تعلیمی ادارے اور رہائشی بری طرح متاثر ہو ریے ہیں۔

گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجی تعلیمی ادارے اور رہائشی بری طرح متاثر ہو ریے ہیں۔ حکام تعلیمی اوقات میں بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیں۔

یہ مطالبہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی صدر سکینہ تاج ، سیکرٹری جنرل مسز رومانہ عظمت، مسز شگفتہ اسد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی میں تدریسی سرگرمیوں کے دوران بجلی کی عدم فراہمی ایک مستقل مسلہ بن چکی ہے۔ اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اس سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ مسز سکینہ تاج کا کہنا تھا کہ اس گرمی کے موسم میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور جنریٹر بھی جواب دے دیتے ہیں اور ایک حد تک کام کرسکتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا بل اسی طرح آرہے ہیں ۔ انھوں نے سیکرٹری پاورڈویزن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گلریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایس۔ڈی۔او کو تحریری درخواستیں بھی دیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ اب اس مسلہ کا صرف ایک حل رہ گیا ہے کہ اساتذہ ، بچوں اور والدین کے ساتھ ملکر کر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button