عاصمہ بٹ فنکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے نے گزشتہ روز ایم این اے بیریسٹر دانیال چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جہاں ہر ایم این اے بیریسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اور کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر سینیئر فنکار شیبا بٹ،بابر ناصر اسلم،انجم عباسی،ارشد خان،حسیب،صفیہ،ممبران صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان ،رفعت عباسی،مسز ممتاز ملک و دیگر خواتین کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ بیرسٹر دانیال چوہدری نوجوانوں کے روشن مستقبل کی کامیابی و کامرانی کی ابھرتی ہوئی نوید ہیں،ن لیگ خوش قسمت ہے کہ ان کی جماعت میں اعلی تعلیم یافتہ اور ملک و قوم سے محبت کا جذبہ رکھنے والی دانیال چوہدری کی صورت میں ایک بہترین نوجوان قیادت موجود ہے۔ملک و قوم کی نظریں نوجوان قیادت پر مرکوز ہیں۔امید ہے کہ ایم این اے بیریسٹر دانیال چوہدری انصاف و قانون کی بالادستی قائم کریں گے اور بلاتفریق منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے عوام اور بالخصوص فنکاروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔