ہزارہ
عید الاضحی کی آمد سے قبل جانوروں کی نقل و حمل کے دوران بیماریوں سے بچاو کے لیے چیک پوائنٹس کا قیام
عید الاضحی کی آمد سے قبل جانوروں کی نقل و حمل کے دوران بیماریوں سے بچاو کے لیے چیک پوائنٹس کا قیام
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ایبٹ آباد کے داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں جانوروں پر جراثیم کش اسپرے کی جاتا ہے تا کہ کانگو وائرس اور دیگر متعدد بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے اور شہری عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا فریضہ باآسانی انجام دے سکیں۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فواد علی شاہ اپنی ٹیمز کے ہمراہ ایبٹ آباد ابٹرچینج پر جاری اسپرے اور جانوروں کی مانیٹرنگ کے کام کی نگرانی کی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ جانوروں میں کسی بھی قسم کی بیماری کی تشخیص کے لیے محکمہ لائیو سٹاک ایبٹ آباد سے رابطہ کریں ۔
0992920038
0992920039


