قدرتی آفات طوفانی بارشوں، آسمانی بجلی اور دیگر نقصانات کے تحت شہریوں کے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں کیا گیا
قدرتی آفات طوفانی بارشوں، آسمانی بجلی اور دیگر نقصانات کے تحت شہریوں کے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے خصوصی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنرنے متاثرین سے ملاقات کی اور معاوضے کے چیک ان کے حوالہ کیے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد بھی ا ن کے ہمراہ موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متاثرین میں 78 لاکھ ستر ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے جن میں سے8 افراد کو اہل خانہ کی قدرتی آفات کے نتیجے میں وفات پر چیک دیے جبکہ 1 شخص کو معزوری ، 29 افراد کو گھروں کے منہدم ہونے ، 2 افراد کے مال مویشی کے نقصانات پر چیک تقسیم کیے ۔قدرتی آفات (بارش، آندھی، آسمانی بجلی وغیرہ ) کے دوران شہریوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے ضلع ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈہیومن رائٹس کے زیر انتظام اپنا کام انجام دے رہا ہے ۔ ریلیف سیکشن کو موصول ہونے والی اطلاعات کی تحصیل ریونیو ایجنسی ، محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے باقاعدہ ویریفکیشن کی جاتی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں ، ضروری اقدامات اٹھائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ یقینی بنائیں۔
ضلعی کنٹرول روم: 09929310553
ریسکیو ایمرجنسی سروسز: 1122
دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد: 09929310209


