عالمی
جو منہ کھولتا ہے مارا جاتا ہے، بھارتی فوجی کی سوشل میڈیا پرشکایتیں
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ ایک کے بعد ایک بھارتی فوجی اہلکار اپنے دل کی بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالنے لگے،بھارتی فوجی اہلکار سندھو جوگی داس نے شکایتوں کاانبار لگادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ افسران کی غلامی کرنی پڑتی ہے ،شکایت پر دھمکیاں دی جاتی ہیں اورجو منہ کھولتا ہے مارا جاتا ہے۔
بھارتی فوجی اہلکارسندھو جوگی داس نے اپنی ہی فوج کی پول کھول دی،سوشل میڈیا پر شکوہ کیا کہ سرحدوں پر سخت ڈیوٹی دینے والوں کو سستی ترین خوراک دی جاتی ہے، افسران کی غلامی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اس بارے میں شکایات کیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔
اس سے قبل سرحدوں پر تعینات دیگر بھارتی فوجی اہلکار بھی فوج افسران کی زیادتیوں کو منظر عام پر لاچکے ہیں۔



