آج کے کالمزفیچر کالمز

: "یہ جو تم بھونکتے ہو… ادھر کوئی ماں کا بیٹا شہید ہو رہا ہوتا ہے”*

میجرعدنان شہید

 

تم جنہیں تمہارا سوشل میڈیا خدا بناتا ہے، تم جن کی انگلیوں میں صرف کی بورڈ کی طاقت ہے، تم جانتے نہیں کہ جس فوج پر تم روز طنز کرتے ہو، اس کی ہر وردی کے پیچھے *ایک ماں کی ممتا*، *ایک بہن کی دعا*، اور *ایک بچے کی امید* چھپی ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان، وزیرستان — یہ وہ زمینیں ہیں جہاں *کوئی فیس بک پوسٹ نہیں، خون بہتا ہے!*
یہاں *میجر عدنان جیسے بیٹے* وطن پر قربان ہو جاتے ہیں — *نہ کسی کیمرے کے سامنے، نہ کسی نعرے کے ساتھ، صرف پاکستان کے لیے۔*

تم کہتے ہو: "فوج مادنیات پر قبضہ کر رہی ہے!”
تم بتاؤ — *میجر عدنان کون سا سونا لے کر گیا تھا؟*
وہ اپنے گھر کی گرم روٹی چھوڑ کر، ماں کا پیار چھوڑ کر اس لیے نکلا تھا کہ تم محفوظ رہو۔
اور تم ہو کہ صبح سے شام تک فوج پر بھونکتے ہو جیسے کوئی تم پر احسان کر رہے ہو۔

*آؤ! اگر سچ میں دل رکھتے ہو* —
اپنے بچوں کو ایک دن کے لیے آپریشن ایریا میں بھیجو،
ایک رات بارودی سرنگوں کے سائے میں گزارو،
پھر آ کر ہمیں بتاؤ کہ فوج کیا کرتی ہے،
اور *کس قیمت پر یہ ملک بچایا جا رہا ہے۔*

تنقید کرو، یہ تمہارا حق ہے —
لیکن *گالی دینا، جھوٹ بولنا، اور غداری کرنا —*
یہ آزادی نہیں، *نفاق* ہے۔

پاک فوج ہمارے لیے شہید ہو رہی ہے،
اور ہم؟ صرف لائکس اور شیئرز کے پیچھے اپنا ظرف بیچ رہے ہیں۔سلام ہے اُن ماں کے بیٹوں کو جو تمہارے لفظوں کے تیر سہہ کر بھی خاموشی سے *جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔*

**#یہ_جو_تم_بھونکتے_ہو

#افواج_پاکستان_ہماری_شان
#خون_کا_قرض_لفظوں_سے_نہیں_ادا_ہوتا
🇵🇰**

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button