آج کے کالمزکالمز

: "تم بولتے رہو، وہ جان دیتے رہیں گے”*

میجرعدنان شہید

 

تم جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر پاک فوج کو گالیاں دیتے ہو،
ہر کاروائی کو معدنیات سے جوڑتے ہو،
کیا تمہیں اندازہ بھی ہے کہ ایک ماں کا بیٹا میجر عدنان،
کس مٹی پر اپنا خون دے کر گیا ہے؟

کیا وہ کسی خزانے کے لیے لڑا؟
کیا اس نے اپنی جان کسی سونا چاندی کے لیے قربان کی؟
نہیں!
وہ صرف *پاکستان* کے لیے لڑا،
تمہارے جیسے بے خبر لوگوں کی حفاظت کے لیے جان دی۔

آج تم کہتے ہو،
"فوج کو خیبر پختونخوا سے نکل جانا چاہیے،”
تو پھر اپنے بچوں کو بھیجو نا وہاں،
ذرا ایک گھنٹہ کسی آپریشن ایریا میں گزار کر دیکھو۔
گولیوں کی آواز،
بارودی سرنگوں کا خوف،
اور وہ خاموشی جو موت سے پہلے چھا جاتی ہے…
تب شاید تمہیں احساس ہو،
کہ *قربانی پوسٹ پر نہیں، میدان میں دی جاتی ہے۔*

تم جنہیں "بوٹ والے” کہہ کر حقیر سمجھتے ہو،
وہی تمہیں سیلاب میں کندھے پر اٹھاتے ہیں،
وہی بارڈر پر کھڑے رہ کر تمہیں سونے کی نیند سُلاتے ہیں،
اور وہی ہر روز اپنی شہادتیں دے کر،
تمہارے "لائیکس اور ٹرینڈز” کا دفاع کرتے ہیں۔

یہ وطن یوں ہی نہیں بچا،
یہ ہر اُس ماں کے آنسو سے سینچا گیا ہے،
جو اپنے شہید بیٹے کا جنازہ کندھوں پر اٹھاتی ہے،
اور پھر بھی فخر سے کہتی ہے:
*”میرا بیٹا پاکستان پر قربان ہو گیا۔”*

تو تم بولتے رہو،
تم لکھتے رہو،
لیکن یاد رکھو:
*تمہاری زبان سے نکلنے والا زہر،
ان شہیدوں کے خون کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔*

#پاک_فوج#گمنام_ہیرو
#پاکستان_زندہ_باد 🇵🇰**

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button