عالمی

ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے عوامی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

ہاربن (شِنہوا) ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی "برف کے شہر ” میں سرمائی کھیلوں کے لئے عوامی جوش و خروش ایک نئی بلندی پر پہنچ چکا ہے۔شمال مشرقی چینی شہر دوسری مرتبہ ان کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے، اس سے قبل 1996 میں کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا یہاں انعقاد ہوا تھا۔منتظم کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ہاربن اسپورٹس بیورو کے ڈائریکٹر بائی ژی گو کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران سرمائی کھیلوں کے 300 سے زائد بڑے مقابلے شیڈول ہیں جو اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں کو اپنی سمت راغب کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر نے "کھیلوں کے ساتھ سفر” کے عنوان کے تحت 10 موضوعاتی سفری راستے تیار کئے ہیں جو ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مقابلوں کے مقامات کو سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحتی مقامات سے جوڑتے ہیں۔یابولی مقابلہ مقام کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ کے شوائی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے دوران 32 سرکاری تقریبات کے علاوہ یہ مقام 20 سے زائد پیشہ ورانہ اور بڑے پیمانے پر تقریبات کی میزبانی بھی کرے گا جس کا مقصد یابولی کی ساکھ کو بڑھانا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلی سطح کے آئس اینڈ سنو کے مقابلوں کی فعال طریقے سے میزبانی کرنے لئے بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کا عمل تیز کرنے اور موسم سرما کی سیاحت کی مصنوعات کی وسعت کو متنوع بنانے میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button