کشمیر ڈے 24کروڑ عوام کی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔
ہم یہ دن بھارتی جارحیت، انکی خود مختاری پر حملے کے خلاف احتجاج کرکے اقوام متحدہ کو اسکی قراردادیں یاد دلاکر انکی ذمہ داری اور کشمیریوں کو آزادی دینے کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی نے کشمیر ڈے 5فروری کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیر ڈے 24کروڑ عوام کی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے۔ ہم یہ دن بھارتی جارحیت، انکی خود مختاری پر حملے کے خلاف احتجاج کرکے اقوام متحدہ کو اسکی قراردادیں یاد دلاکر انکی ذمہ داری اور کشمیریوں کو آزادی دینے کا اظہار کرتے ہیں۔ کشمیر ہماری قوم اور قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ہماری ریڈ لائن ہے۔ ایم پی پی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی۔ ہمارے دل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف بھی نوٹس لے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور اقدامات واپس لے عالمی ضمیر مظلوم کشمیریوں کے لئے بھی جاگنا چاہئے۔ کشمیریوں کے حق خود،مختاری تک پوری قوم انکے شانہ بشانہ رہے گی۔


