کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری پاکستانی قوم کی آواز ہے۔ شہنیلہ خانزادہ
۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے جو آواز بلند کی بلاول بھٹو اسی کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور انجمن اتحاد ملت کی چیف پیٹرن، نائب صدر آزاد رائٹرز فورم شہنیلہ خانزاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری پاکستانی قوم کی آواز ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قرادادوں پر عمل کرانے میں ناکام رہا۔ بھارت نے جبری انہیں اپنا غلام بنانے کے لئے اپنے آئین کا حصہ بنایا۔ عالمی عدالت انصاف نے بھی بھارتی مظالم کا نوٹس نہیں لیا۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں کشمیر میں کیسے ہونگیں۔ کشمیرہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے یہ بات انجمن اتحاد ملت کے زیر اہمتام یوم یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رہنماؤں کامران انصاری، چیئرمین انجمن اتحاد ملت عبدالحفیظ انصاری، ایان سمید، فائزہ اقبال، محمد اکرم ایڈووکیٹ، RFFCAخان، عقیل احمد، شکیل احمد نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ شہنیلہ خانزاہ نے کہا کہ ہزاروں کشمیری آزادی کی جنگ میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ لیکن کشمیری حریت پسند رہنماؤں نے صعوبتیں جھیلیں لیکن پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے پر قائم رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے لئے جو فرمان دیا تھا پوری قوم اس پر کاربند ہے ہم بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم کے ساتھ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے جو آواز بلند کی بلاول بھٹو اسی کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ چیئرمین عبدالحفیظ انصاری نے کہا کہ کشمیر یوں کو حق خود ارادیت ملنے اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی دلانے تک قوم انکے ساتھ ہے پاکستانیوں نے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔۔ کامران انصاری،، ایان سمید، فائزہ اقبال، محمد اکرم ایڈووکیٹ، RFFCAخان، عقیل احمد، شکیل احمدنے خطابات میں کہا کہ بھارت سارے فیصلے واپس لے۔ کشمیریوں کے لئے منظور کردہ قراردادیں اقوام متحدہ عمل درآمد کرائے ورنہ اقوام متحدہ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔عالمی عدالت انصاف بھی بھارت جارحیت پر خاموش ہے عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرائے۔


