کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجہ کے حوالے سے اچھی خبر
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی کتیانہ میمن اسپتال کے چئیر مین احمد چنائے سے ملاقات ہوئی، صدر سی آر اے کاشف ہاشمی کی قیادت میں ہونے والی خوشگوار ملاقات میں سی آر اے کے وہ ممبران جو کراچی پریس کلب کے ممبر نہیں ہیں انکے بھی مفت علاج معالجہ کے حوالے بات ہوئی، احمد چنائے نے سی آر اے کے وہ ممبران جو کراچی پریس کلب کے ممبر نہیں ہیں انہیں بھی کتیانہ میمن اسپتال میں علاج معالجے کی سہولت فراہمی کی یقین دہانی کرائی، اس حوالے سے جلد معاملات طے کر کے ممبران کو آگاہ کیا جائے گا جسکے بعد سی آر اے کے تمام ممبران اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، ملاقات میں کتیانہ میمن اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر پیر محمد مکنا، چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر اختر عزیز اور اسپتال کے مارکیٹنگ مینیجر محمد ابراہیم بھی موجود تھے جبکہ سی آر اے کے وفد میں نائب صدر ندیم احمد، جوائنٹ سیکریٹری رجب علی، ممبر گورننگ باڈی سالک شاہ ، کامران جلیل، اسد علی اور ندیم آرائیں بھی شامل تھے، ملاقات میں سی آر اے کے اغراض و مقاصد اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، احمد چنائے اور اسپتال انتظامیہ نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے لئے نیک تمناؤں کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ سی ار آے کے وفد نے احمد چنائے اور اسپتال انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا


