ہزارہ

پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی مقبول سیاسی جماعت ہے۔جس نے ہمیشہ  فنکاروں کی فلاح و بہبود کلیے عملی اقدامات اٹھائے,عاصمہ بٹ

معروف ہدایت کارہ و مصنفہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی مقبول سیاسی جماعت ہے۔جس نے ہمیشہ عوام اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اس پر عوام اور فنکار طبقہ ان کا بےحد مشکور ہے۔فنکاروں کی امیدوں کا مرکز ن لیگ کی اعلی قیادت اور نوجوان رہنما ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری ہیں ۔فنکادوں کو قومی امید ہے کہ فنکاروں کو بلا تفریق باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،اور متعلقہ اداروں تک ان کی رسائی سہل بنائی جائے گی۔

مصنفہ و ہدایت کارہ عاصمہ بٹ نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری سے اہم ملاقات کے دوران کہی۔جہاں عاصمہ بٹ نے انھیں فنکاروں کے مسائل اور تحفظات سے آگا کیا ،اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی زندگی مختلف تاریخی ادوار پر مشتمل ہے۔ن لیگ کی خدمات کو عوام اور فنکار قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ عوام کی طرح فنکاروں کی امیدیں ن لیگ سے وابستہ ہیں۔جس کا محور بیرسٹر دانیال چوہدری ہیں،جو نوجوان قیادت ہونے کے ساتھ ساتھ دانشمند اور اعلی تعلیم یافتہ سیاسی رہنما ہیں۔فنکار طبقہ آپ پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ دانیال چوہدری فنکاروں کی کھوئی ہوئی عزت اور وقار نہ صرف بحال کریں گے ، بلکہ اس خطے کے فنکاروں کو باعزت روزگار دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس پر ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عاصمہ بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔میں یقین دلاتا ہوں کہ دیگر شعبہ جات کی طرح فنکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ادارے ہماری پہچان ہیں۔ہم انھیں مثبت انداز میں فعال کریں گے تاکہ ہماری فنکار برادری باروزگار ہو اور انھیں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں پیش کرنے کے لیے باضابطہ طور پر پلیٹ فارم دستیاب ہو متعلقہ اداروں تک فنکاروں کی دسترس کو آسان بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس پر عاصمہ بٹ نے فنکاروں کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button