ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی زیر قیادت چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم آن لائن میٹنگ
خیبرپختونخواہ پولیس چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کی زیر قیادت چائنیز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی استور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ آزاد جموں و کشمیر، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ڈی پی او ہریپور، ڈی پی او اپر کوہستان، ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ، ایس ایس پیز سی ٹی ڈی ہزارہ اور ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) اسلام آباد نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چائنیز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی انتظامات، باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور بروقت معلومات کے مؤثر تبادلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور خیبرپختونخواہ پولیس ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے جامع اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چائنیز اور دیگر غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کے دوران بروقت معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو ہدایت دی کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ہزارہ پولیس، گلگت پولیس اور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔


