ڈینگی کے خاتمہ تک ڈولفن کمیونیکیشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور عملی خدمات انجام دی جائیں گی,عاصمہ بٹ
ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے ڈینگی کا خاتمہ کے لیے جاری آگہی مہم میں سینیٹر ناصر محمود بٹ اور واسا انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ تک ڈولفن کمیونیکیشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور عملی خدمات انجام دی جائیں گی۔ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
گزشتہ روز راولپنڈی حاجی ہاؤس رتہ امرال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر ناصر محمود بٹ کے زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن محترمہ عاصمہ بٹ نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر صدر یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن نعیم پاشا،ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، ڈپٹی ایم ڈی واسا ذیشان شوکت گوندل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسیب، واسا ڈپٹی ڈائریکٹر محمد توصیف، واسا ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الرحمن، واسا حافظ عبداللہ بٹ، شعیب بٹ، مسز ممتاز ملک و دیگر ہمراہ موجود تھے۔سینیٹر ناصر محمود بٹ نے ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ بٹ کی انسدادِ ڈینگی مہم کی سابقہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ جس طرح محترمہ عاصمہ بٹ نے 2014 میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ڈینگی آگہی مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہم چاہتے ہیں کہ ان کے تجربات سے مزید فائدہ اٹھایا جائے، تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈینگی سے نجات اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں مدد مل سکے۔ حکومت کو مخلص اور تجربہ کار افراد کی ضرورت ہے۔اس پر عاصمہ ٹ نے کہا کہ ڈولفن کمیونیکیشن ہر طرح کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ہم سب مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر ڈینگی سے نجات مہم کو کامیاب بنائیں گے، عوام کو ان کی دہلیز پر ڈینگی سے متعلق اہم۔معلومات فراہم کی جائیں گی۔میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کو ترجیح دی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر ناصر محمود بٹ اور واسا انتظامیہ کی نگرانی میں ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ڈینگی مہم میں مزید تاخیر کیے بنا عوام کی جان کو محفوظ بنایا جائے گا۔


