ہزارہ
ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیرِ صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

تورغر:، جس میں ضلع تورغر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیاری عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح سے وابستہ منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور فنڈز کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت میسر آ سکیں۔


