ہزارہ
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا مختلف نالوں کا معائنہ، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے مانگل، میر پور، کالا پل اور جب پل کے نالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد نالوں کی موجودہ صورتحال، صفائی کے انتظامات اور ممکنہ تجاوزات کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالوں کی بروقت اور مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ بارشوں کے دوران کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایس پی کینٹ اور ریونیو سٹاف بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھا۔


