ہزارہ
چائینز کی سیکیورٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ڈی آئی جی ہزارہ
چائینز عہدیدان نے افسران کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،
ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس پاکستان کی تعمیر و ترقی مین اہمیت کے حامل ہیں۔چائینز کو سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیع ہے ، چائینز ورک سائٹس اور چائنیز رہائش گاہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کےلئیے انھوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات بھی جاری کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی

یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مانسہرہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے


