قومی

پی آئی ایم ایس میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری، ایف پی ایس سی کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری

وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتِ قومی صحت کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے لیے بی ایس-18 اسسٹنٹ پروفیسرز کی سفارشات جاری کر دیں

 

وفاقی پبلک سروس کمیشن نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس)، وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر (بی ایس-18) کی آسامیوں پر تقرری کے لیے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق مختلف طبی شعبہ جات میں مجموعی طور پر امیدواروں کو تقرری کے لیے سفارش کیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق جنرل میڈیسن، کریٹیکل کیئر میڈیسن، نیورولوجی، کارڈیالوجی، یورولوجی، آپتھلمالوجی، پلمونولوجی، ریڈیالوجی، اطفال، ای این ٹی، نیفرولوجی، گیسٹروانٹرولوجی، اینستھیزیا، جنرل سرجری، پیڈیاٹرک سرجری، آرتھوپیڈک، پلاسٹک سرجری اور ایمرجنسی میڈیسن سمیت مختلف شعبہ جات میں امیدواروں کو اوپن میرٹ اور خواتین کوٹہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق نیورو سرجری کی ایک اسامی پر تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ (ڈبلیو پی نمبر 5037/2025) کے باعث تاحکمِ ثانی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق باقی آسامیوں کے حوالے سے امیدواروں کی شمولیت کے بعد یا کسی امیدوار کے جوائن نہ کرنے کی صورت میں ناکام قرار دی گئی آسامیوں کی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

یہ پبلک نوٹس 28 جنوری 2026 کو اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button