عالمی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ کی ملاقات

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر دوطرفہ تعلقات، تجارت اور تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جن میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت، معیشت، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون پر مبنی روابط خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا، خاص طور پر ایسے شعبوں میں جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button