عالمی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی صدر کی دعوت
پاکستان غزہ میں امن اور فلسطین مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عالمی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا، دفترِ خارجہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے قائم کیے گئے امن بورڈ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔ یہ بات دفترِ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندربی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں بھرپور انداز میں شامل رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطین مسئلے کے دیرپا اور منصفانہ حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں انسانی بحران کے خاتمے، شہری آبادی کے تحفظ اور مستقل امن کے قیام کو عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری سمجھتا ہے اور اس حوالے سے ہر مثبت اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔


