قومی

وزیرِ اعظم کا گل پلازہ آتشزدگی میں فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فرقان علی نے دوسروں کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران امدادی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ فرقان علی نے انسانی جانیں بچاتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کی، جو ایک عظیم قربانی اور قابلِ فخر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک گھڑی میں حکومت شہید فائر فائٹر کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیرِ اعظم نے شہید فرقان علی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں جان بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہلِ خانہ سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے اور ایسے سانحات دل کو بے حد رنجیدہ کر دیتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button