ہزارہ

نیشنل پریس کلب کے نومتخب عہدیداروں نے اس سال بھی صحافیوں کے بچوں میں رمضان کی برکتیں اور عید کی خوشیاں تقسیم کرکے ناممکن کو ممکن بنایا جس پر صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیّر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین ۔

نیشنل پریس کلب کے نومتخب عہدیداروں نے اس سال بھی صحافیوں کے بچوں میں رمضان کی برکتیں اور عید کی خوشیاں تقسیم کرکے ناممکن کو ممکن بنایا جس پر صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیّر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین ۔
نیشنل پریس کلب کے انتخابی نتائج 20 مارچ کو مکمل ہوے تو دوسرے روز ہے کچھ صحافی حضرات اور ان کے بچوں کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں کہ ہمارے رمضان گفٹ اور عیدی کا کیا بنے گا۔
دوسری طرف ماہ رمضان میں تھکا دینے والی دو ہفتے کی الیکشن کمپین ، اعصاب شکن پولنگ ڈے اور صبر آزما انتخابی نتائج کا اعلان سننے کے بعد سب عہدیدار تھکاوٹ کی وجہ سے نیم بیہوشی کی حالت میں نظر آتے تھے جبکہ اکثر عہدیداروں کے بچوں کی طرف سے “ دھمکی آمیز “ پیغامات مل چکے تھے کہ اب گھر میں افطاری اور عید شاپنگ کیلئے وقت نکال لیں۔
اس سے بھی اہم بات یہ کہ پریس کلب کے پاس رقم بھی موجود نہیں تھی جس وجہ سے یہ لگتا تھا کہ اس سال صحافیوں کے بچے پریس کلب کی

جانب سے رمضان و عید گفٹ سے محروم رہیں گے۔
ان حالات میں 20 مارچ کو نومنتخب عہدیداروں نے اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وقت کی کمی اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود “ رمضان جرنلسٹ فیملی فیسٹیول ضرور منایا جائے گا اور پہلا پروگرام 23 مارچ کو راولپنڈی پریس کلب میں ہو گا ۔ سب لوگ حیران تھے کہ وسائل کہاں سے آئیں گے ؟ انتظامات کیسے مکمل ہوں گے لیکن 23 مارچ کو راولپنڈی پریس کلب کے لان میں موجود ننھے فرشتوں اور معصوم پریوں یعنی صحافیوں کے سینکڑوں بچوں میں سے ہر کسی کو تلاوت یا نعت رسول مقبول کے بعد ایک ہزار روپے نقد انعام ملا تو بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر ہر صحافی یہ کہ رہا تھا کہ
ویلڈن اظہر جتوئی صدر ، نیّر علی سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس وقار عباس و ٹیم این پی سی۔
تقریب میں شریک ہو کر اسے چار چاند لگانے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار بھنڈارا، راجہ حامد نواز، سابق ایم پی اے محمد عارف عباسی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button