ہزارہ

مانسہرہ مظہر مظفر اعوان کی ھداہت پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے انکروچمنٹ آفیسر محمد اقبال خان اور ٹی ایم اے افیسر عمر رشید خان کی نگرانی میں مانسہرہ شہر بازار کے مختلف روڈوں میں شامل

مانسرہ  مسلسل عوامی شکایات کے پیش نظر گزشتہ روز ٹی ایم اے مانسہرہ مظہر مظفر اعوان کی ھداہت پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے انکروچمنٹ آفیسر محمد اقبال خان اور ٹی ایم اے افیسر عمر رشید خان کی نگرانی میں مانسہرہ شہر بازار کے مختلف روڈوں میں شامل گڑھی روڈ، ایبٹ آباد روڈ اور ظفر روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران کمیٹی اہلکاروں نے متعدد فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں اور تھڑا فروشوں کی تھڑوں کے علاوہ مختلف دوکانوں کے آگے پڑا سامان بھی ضبط کرلیا ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات آپریشن کرنے پر شہریوں کی جانب سے سراہا گیا اور امید ظاہر کی کہ شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے ٹی ایم اے کی جانب سے اس طرح کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button