ہزارہ

میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی، میں اسپورٹس ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 75 فیصد تک کی اسکالرشپ کا اعلان۔پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجّاد

کھیلوں کو تعلیم کے مساوی اہمیت حاصل ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجّاد ۔

 

 

،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجّاد نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی، میں کھیلوں کو تعلیم کے برابر اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسپورٹس طلبہ میں نظم و ضبط، قیادت، ٹیم ورک اور مثبت مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مقصد کے تحت باصلاحیت اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی طلبہ کو 75 فیصد تک کی اسکالرشپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ مالی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنی تعلیمی اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں نکھار سکیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی اسپورٹس پالیسی جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف مقابلوں میں شرکت نہیں بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کھلاڑی طلبہ کو تربیتی مواقع، معیاری کوچنگ، سہولیات، اور قومی و بین الاقوامی ایونٹس میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجّاد کا کہنا تھا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں اور یونیورسٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کھیلوں سے وابستہ طلبہ نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ عملی زندگی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی, مستقبل میں اسپورٹس کے شعبے میں ایک مثالی ادارے کے طور پر ابھرے گی اور یہاں کے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button