ہزارہ

سچل گراؤنڈ میں منعقدہ ملاکھڑا معززین شہر کی جانب سے تاریخی قرار

دو روزہ ملاکھڑا میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے

 

کراچی چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی جانب سے سچل ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ دو روزہ ملاکھڑا عوام کی بے پناہ شمولیت اور سندھ کے معروف پہلوانوں کی اعلی کارکردگی کی بدولت کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا .
پروگرام میں مہمان خصوصی اقبال ساند ،ریاض بلوچ چنیسر ٹاؤن کے چئیرمین فرحان غنی،چئیرمین بلدیہ ٹاؤن لیاقت آسکانی،چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع ،چئیرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ ودیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی اور اسے بہترین پروگرام قرار دیتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کو سراہا.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے پروگرام میں شرکت اور پہلوانوں کی کارکردگی کو بذات خود انجوائے .
مہمان خصوصی
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر وسابق اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر سندھ اقبال ساند ،چئیرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ودیگر مہمانان گرامی نے کہا کہ روایتوں کو زندہ رکھنا صفورا ٹاؤن سے سیکھا جاسکتا ہے تاریخی ملاکھڑا منعقد کرکے صفورا ٹاؤن بازی لے گیا ہے یہ ایسا ملاکھڑا تھا جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا کراچی سمیت پورے پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے میں یہ پروگرام اہم ثابت ہوگا.
چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ ملاکھڑے کے پروگرام کے انعقاد سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ پروگرام کامیاب نہیں ہوگا لیکن الحمداللہ عوامی شرکت کے ساتھ ہر ایک اس پروگرام کے گن گا رہا ہے اس پروگرام میں قومی شہرت یافتہ 50 پہلوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس سے سندھ کے اس ثقافتی کھیل کو زبردست پذیرائ حاصل ہوئ ہے ہماری کوشش ہوگی کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھا جائے انہوں نے ملاکھڑے کے کامیاب انعقاد پر میونسپل کمشنر،امتیاز حسین مگسی ،وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ ،چئیرمین اسٹیبلشمنٹ کمیٹی ثاقب راجپوت ،امداد سولنگی ،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کھاکھرانی ودیگر افسران ومنتخب بلدیاتی نمائندگان کو سراہا.
پہلوانوں نے صفورا ٹاون کے چئیرمین راشد خاصخیلی کی جانب سے ملاکھڑے کے پروگرام کے انعقاد کوملاکھڑے کے فروغ میں سنگ میل قرار دیا.
شرکاء نے کہا کہ ملاکھڑے سے دو دن بہت لطف اندوز ہوئے یہ طاقت کا ایسا مظاہرہ ہے جو ٹیلنٹ کے بغیر ممکن نہیں ہے،صفورا ٹاؤن نے ملاکھڑے کو کراچی میں صف اول کے کھیل میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کردیا ہے.
پروگرام کے اختتام میں پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے پہلوانوں میں مہمان خصوصی اقبال ساند،جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع شرقی ریاض بلوچ ٹاؤن چئیرمینز راشد خاصخیلی ،فرحان غنی ،رضوان عبدالسمیع ،وائس چئیرمین صفورا عبدالحق بلوچ ،میونسپل کمشنر امتیاز حسین مگسی ودیگر مہمانان گرامی نے کیش انعامات تقسیم کرنے کے ساتھ معزز مہمانان گرامی میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button