ہزارہ

سپین وام میں طوری میرعلی قوم نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج کیا

احتجاج کے دوران نوجوانوں نے مرکزی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا

بنوں(نمائندہ خصوصی)سپین وام میں طوری میرعلی قوم نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج کیا احتجاج کے دوران نوجوانوں نے مرکزی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماڑی انرجیز اور انور آفریدی مقامی حقوق پامال کر رہے ہیں اور کروڑوں روپے کے ثابت شدہ بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے سماجی کارکن ولی اللہ نے کہا کہ مقامی زمینوں پر اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں مگر اس کے باوجود مقامی آبادی تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے مزید کہا کہ قوم گزشتہ 21 ماہ سے مسلسل صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن ہر بار وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی پرامن احتجاج کے دوران تھانہ سپین وام کے ایس ایچ او شاہ زید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او امجد سہیل نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ایک ہفتے کی مہلت مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ماڑی انرجیز، ٹھیکیدار انور آفریدی اور قوم کی نمائندہ کمیٹی کو آمنے سامنے بٹھا کر شفاف حساب کتاب کروایا جائے گا قوم نے واضح کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر بقایاجات ادا نہ کیے گئے اور مقامی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری کمپنی انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی مطالبات میں بقایاجات کی فوری ادائیگی، تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی، مقامی نوجوانوں کو روزگار دینا اور کمپنی کے نام پر بننے والی نام نہاد کمیٹیوں کا شفاف احتساب شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button