سندھی مہاجر اٹوٹ انگ ہیں۔ کسی کی بالا دستی کا تصور مناسب نہیں۔ایس سی یو جی افسران کی قبضہ مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ مہاجروں کا حق نہیں مارنے دیں گے۔ کے بی شیخ
پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ قبول نہیں۔ نعیم جمال، وسیم خان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کے ایم سی میں کرپشن اور پی پی پی کا میرٹ کا قتل عام سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندھ قومی الائنس کے مرکزی صدر خدا بخش شیخ (کے بی شیخ) نے کہا ہے کہ سندھی مہاجر اٹوٹ انگ ہیں۔ کسی کی بالا دستی کا تصور مناسب نہیں۔ایس سی یو جی افسران کی قبضہ مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ مہاجروں کا حق نہیں مارنے دیں گے۔ کے بی شیخ نے غلط ترقیوں اور تقرریوں کی شدید مزمت کی۔ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ قبول نہیں۔ نعیم جمال، وسیم خان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کے ایم سی میں کرپشن اور پی پی پی کا میرٹ کا قتل عام سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔میونسپل کمشنر کے ایم سی کو پنجاب نہ سمجھیں۔ کے ایم سی کے سندھی اور مہاجر افسران ملازمین کے وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کے بی شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ہم کراچی میں ہونے والے کرپشن اور غنڈہ گردی کے بعد اپنے فیصلے پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر عبدالحکیم لغای نے مجھے ریکارڈ کے ساتھ مہاجروں کے ساتھ ظلم کی نشاندہی کی۔ مقامی افسروں کو سائیڈ کرکے سسٹم افسران جو کرپشن کرکے ماہانہ رقم سسٹم کو دیں گے تو پھر خدمت اورترقی کیسے ہوگی۔ مرتضی وہاب فوزیہ وہاب کے نالائق بیٹے نہ بنیں۔ ادی فوزیہ بہت مخلص اور سندھی مہاجر اتحاد کی داعی تھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ اس نے بدلی۔ ریٹائرڈ ملازمین مین صرف اپنوں اپنوں کو واجبات کی ادائیگی درست نہیں۔ ایک ریٹائرڈ افسر کے واجبات 2023سے افضل زیدی اور محکمہ نے ادا نہیں ہونے دیئے۔ مجھے یہ باتیں سن کر افسوس ہوا۔نعیم جمال کا سن کر متعصب ذہنیت سامنے آئی اسے بحال کرکے عزت و احترام دیا جائے۔ وسیم خان کی معطلی حق مانگنے پر ہوئی فوری بحال کریں۔ میں وزیر اعلی سندھ سے بھی ان معاملات پر گفتگو کروں گا۔ سگا سندھی قومی الائنس کو ہدایت کی ہے کہ وہ میئر سے ملیں مہاجر اور سندھی سندھ کا اصل حصہ ہیں۔ سب قومیں قابل احترام ہیں۔ لیکن مہاجروں کو کراچی میں تنگ کرنے نہیں دیں گے۔



