ہزارہ
ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی علاقائی افطار پارٹیاں۔ راشن کی تقسیم جاری
کورنگی۔ لانڈھی۔ نیو کراچی، اورنگی۔ کراچی کے تمام علاقوں میں مرکزی رہنماؤں اور ٹاؤن انچاجز کی زیر نگرانی مہم جاری۔
کراچی ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی علاقائی افطار پارٹیاں۔ راشن کی تقسیم جاری۔ کورنگی۔ لانڈھی۔ نیو کراچی، اورنگی۔ کراچی کے تمام علاقوں میں مرکزی رہنماؤں اور ٹاؤن انچاجز کی زیر نگرانی مہم جاری۔ ہم ہر فرد کو خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنی مد دُ کے تحت مہم قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ساتھیوں کو سراہتے ہوئے خصوصی پروگرام میں کہا۔ جبکہ چھوٹی چھوٹی علاقائی افطار پارٹیوں میں ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام اور پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ایم پی پی تیزی سے مقبولیت کے ساتھ ساتھ عوامی مہمات میں حصہ لے کر ایک خاص مقام حاصل کر رہی ہے۔ ڈاختر عشرت العباد کی ہدایت پر یہ مہم پورے پاکستان میں جاری ہے۔


