ہزارہ

سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کو ربیع الاول کے آغاز پر مبارکباد۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔وطن عزیز پاکستان کو حقیقی ترقی و خوشحالی اور تمام تر آفات سے محفوظ فرمائے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان

 

کراچی) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کو ربیع الاول کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدسہ سرور کائنات ہادی برحق حضرت محمد ﷺکی آمد اور امت مسلمہ کے لئے انتہائی با برکت مہینہ ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ یہ با برکت مہینہ ہم سب کے لئے باعث رحمت و بخشش ثابت ہو۔ اللہ تعالی نے آنحضرت محمد ﷺکو پوری انسانیت کے لئے آخری کامل رہنما اور معلم بنا کر بھیجا۔ انکی تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوا۔ جناب رحمت العالمین ﷺ کی بدولت الہیات، و عقائد،،عبادات و معاملات انفرادی، گھریلواوراجتماعی زندگی، اخلاقیات اور معاشیات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں تبدیلی ہوئی۔ سرکار عالم حضرت محمد ﷺکی حیات مقدمہ ہمارے لئے کھلی کتاب کی صورت ہے جو امانت اور دیانت سادگی، منصف مزاجی، رحمت و عفود،درگزر، تحمل و بردباری، ایثار و قربانی، سچائی کا درس دیتی ہے۔ انکی سیرت طیبہ پر چل کر ہم دین و دنیا دونوں سنوار سکتے ہیں۔ ربیع الاول کے آغاز پر اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں اور آخری خطبہ حج پر عمل کرتے ہوئے اپنے ملک کو اپنی ذات کو اور اسلام کے نام پر قائم ہونے والی مملکت کو نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں گے۔ پاکستان نے جس طرح فتح بنیان المرصوص حاصل کی۔ہم ایک قوم بنکر تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ریاست کے مقاصد کو پورا کریں گے۔ جتنے بھی اسلامی ممالک پریشانیوں غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں سمیت سب کے لئے ماہ مقدسہ میں اللہ کی رحمت نازل ہو۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔وطن عزیز پاکستان کو حقیقی ترقی و خوشحالی اور تمام تر آفات سے محفوظ فرمائے ہم سب پاکستانی ایک دوسرے سے محبت اور اسوقت پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو مستحکم اور عظیم ریاست بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button