قومی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں بی ایل اے کے 88 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ضرب لگادی

بلوچستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بی ایل اے کے 88 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیں، جن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، حساس تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

قوم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام نے ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button