تیمرگرہ میں چیمپئن فین سوات برانچ کے افتتاح پر پروقار تقریب
چیمپئن فین اور صلاح الدین ٹریڈرز کے اشتراک سے ڈسٹری بیوٹرز اور الیکٹرانکس ڈیلرز کے اعزاز میں تقریب

چیمپئن فین اور صلاح الدین ٹریڈرز کے باہمی تعاون سے چیمپئن فین سوات برانچ کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹری بیوٹرز اور الیکٹرانکس شاپ مالکان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب ذائقہ محل ہوٹل تیمرگرہ میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں چیمپئن فین کے چیئرمین سلمان افضل، جنرل منیجر چیمپئن فین فیصل بٹ، صلاح الدین ٹریڈرز کے اونر مفتی صلاح الدین سمیت ملاکنڈ ایجنسی اور سوات سے تعلق رکھنے والے ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران چیمپئن فین کی نئی لانچ ہونے والی جدید ورائٹیز، دلکش ڈیزائنز اور جدید سرکٹ موٹرز کی نمائش کی گئی، جنہیں شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ چیمپئن فین کی مصنوعات کی مارکیٹ میں دستیابی پر الیکٹرانکس کاروبار سے وابستہ افراد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء کے لیے لکی ڈرا کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں خوش نصیب ڈسٹری بیوٹرز اور دکانداروں میں قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمپئن فین کے چیئرمین سلمان افضل نے کہا کہ چیمپئن فین برسوں سے جدید ٹیکنالوجی اور صارفین کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری مصنوعات تیار کر رہا ہے، اور اب جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ چیمپئن فین مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
جنرل منیجر فیصل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیمپئن فین کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق موٹرز، ریموٹس، کنٹرولرز اور دیگر تمام پارٹس کو کئی مراحل کے معیار پر پورا اترنے کے بعد ہی فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

صلاح الدین ٹریڈرز تیمرگرہ کے اونر مفتی صلاح الدین نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چیمپئن فین کو کم لوگ جانتے تھے، لیکن آج الحمدللہ چیمپئن فین ایک معتبر اور مقبول برانڈ بن چکا ہے اور صارفین کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور چیمپئن فین کی جدت، اعلیٰ معیار اور مارکیٹ میں مضبوط مقام کو سراہا۔


