ہزارہ

ایک لڑی میں پرونے کا مشن میں کامیاب رہے ہیں اور یوم تاسیس کی تقریبات اتحاد کا مظہر ہونگیں۔ شہیددو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کا اعلی سطحی اجلاس کراچی میں منعقد

ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔ وائس چیئرمین ابراہیم سومرو سندھ کے صدر گلزار سومرو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

کراچی (بیور کراچی) شہیددو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کا اعلی سطحی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ چیئرمین SDSWOPعلی محمد سومرو نے اجلاس کی صدرات کی۔ سندھ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔ وائس چیئرمین ابراہیم سومرو سندھ کے صدر گلزار سومرو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ میزبانی سندھ کے نائب صدر نذیر سومرو نے کی۔ اجلاس میں عبدالنبی سومرو، حاجی احمد سومرو، جمیل سومرو نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ دیگر شرکاء میں سندھ کے عہدیدار سردار عبدالجبار سومرو، نظام الدین سومرو،بابر شیر محمد سومرو،،حق نواز سومرو، غلام حسین سومرو، لیڈیز ونگ کی جنرل سیکریٹری تہذیب عیسانی سومرو، یوتھ ونگ کے مرکزی صدر فدا حسین سومرو، کراچی ڈویژن کے صدر منیر احمد سومرو، ظفر سومرو، غلام سومرو اور دیگر شامل تھے۔ اعلی سطحی اجلاس میں مرکزی چیئرمین کے سامنے سفارشات اور دیگر امور رکھے گئے۔ اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق تنظیم کا چھٹا یوم تاسیس 12اور13اپریل کو روہا ماڑی بدین میں انتائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ دو روزہ تقریبات سلطان دو دو سومرو شہید کے مزار کی افتتاحی تقریب چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کے بعد شروع ہونگیں۔ ثقافتی تقریبات، صوفی راگ، ادبی کانفرنس، اور مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔ تقریبات کے لئے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔جس میں میلہ کمیٹی، فناس کمیٹی، میڈیا کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی، اور کھانے کے انتظامات کی کمیٹیاں شامل ہیں۔ صدر سندھ گلزار احمد سومرو میلہ کمیٹی کے چیئرمین، عبالجبار سومرو کو چیئرمین ہوں گے۔ مرکزی انفارمیشن سیکریٹری جمیل سومرو میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جسکے اراکین میں حق نواز سومرو، میڈم تہذیب عیسانی سومرو، حفیظ سومرو اور ظفر سومرو ہوں گے۔ رئیس فدا حسین سومرو سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ مرکزی چیئرمین علی محمد سومرو نے کہا کہ کمیونٹی کو مکمل پروگرام سے آگاہی دی جائے۔ سندھ کے نائب صدر نذیر سومرو کو ں نائب صدر بنانے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ غیر فعال ذمہ داران کو انتباہی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین علی محمد سومرو نے کہا کہ ایک لڑی میں پرونے کا مشن میں کامیاب رہے ہیں اور یوم تاسیس کی تقریبات اتحاد کا مظہر ہونگیں۔ وائس چیئرمین ابراہیم سومرو نے کہاکہ پاکستان بھر میں متحد ہیں اور اسکا دائرہ وسیع ہوگا۔ سندھ کے صدر گلزار احمد سومرو نے کہاکہ ہم سندھ کے فنکاروں اور شاعروں اور ثقافت کو بھی پروموٹ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button