ہزارہ

,ایم کیو ایم والے اپنی داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں شرجیل انعام میمن

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے اپنی داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں، نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر لیا، لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آرہے۔
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ لیڈران رہ رہ کر نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں ، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی حقیقت جان چکے ہیں، اب بہکاوے میں آنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا شہر ہے ، متحدہ کراچی کا ٹھیکیدار بننے سے گریز کرے، کراچی کے بچے ہمارے بھی بچے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں کتاب کے بجائے بندوق کس نے دی تھی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی پر دہائیوں تک حکمرانی کرتی رہی، آج حقوق کی بات کرتی ہے، سیاسی مفادات کے لیے متحدہ ہر دور میں کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button