ہزارہ

ایس پی کینٹ ڈویژن علی حمزہ بٹ کا ایبٹ آباد پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور مددگار 15 کا دورہ

ایس پی کینٹ ڈویژن علی حمزہ بٹ کا ایبٹ آباد پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور مددگار 15 کا دورہ
ایس پی کینٹ ڈویژن علی حمزہ بٹ نے ایبٹ آباد پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس سروس مددگار 15 کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر بھر میں نگرانی، کال مانیٹرنگ، فوری رسپانس اور پولیس فورس کی کارکردگی کے نظام کا جائزہ لیا۔
ایس پی کینٹ نے مددگار 15 پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے اندراج، بروقت کارروائی، متعلقہ تھانوں اور موبائل یونٹس تک معلومات کی ترسیل کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے آپریٹرز اور ڈیوٹی اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button