ہزارہ

ایبٹ آباد میں فیمیل پی ٹی سی اساتذہ کی بھرتی، ٹیلنٹ پول پورٹل پر رجسٹریشن 9 جنوری تک

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اعلان، اہل فیمیل امیدوار آن لائن رجسٹریشن اور انٹرویو شیڈول پر عمل کریں

محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے تحت ایبٹ آباد میں فیمیل پی ٹی سی اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیلنٹ پول پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایبٹ آباد کی تمام اہل فیمیل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 9 جنوری تک ٹیلنٹ پول پورٹل پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنی متعلقہ یونین کونسل کے اسکولوں کو بھی ٹیلنٹ پول پورٹل پر ایڈ کریں۔ رجسٹرڈ امیدوار اشتہار میں دیے گئے شیڈول کے مطابق انٹرویوز اور ڈیموں کے لیے مقررہ تاریخ اور مقام پر حاضری یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی رجسٹریشنز قابل قبول نہیں ہوں گی، اس لیے فیمیل امیدوار بروقت آن لائن اندراج مکمل کریں

ٹیلنٹ پول پورٹل لنک؛
https://iemis.kpese.gov.pk/ords/emis/r/tp/login

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button