امیر جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے مانسہرہ میں رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے
ایبٹ آباد امیر جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے مانسہرہ میں رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے. تفصیلات کے مطابق کل یوم یک جہتی کشمیر منانے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے اور اس میں تقریر کرنے کے جرم میں شبیر احمد خان امیر جماعت اسلامی پی کے37 کو گرفتار کر لیا گیا ان کو پہلے بغیر کسی ایف آئی آر کے اغواہ کر کےصدر تھانے میں لے جایا گیا ہے اور اب پھر مبینہ طور پر سٹی تھانے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں بد نام زمانہ پیکا ایکٹ کی دفعات کو بھی ان کی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے اس سلسلے میں عبدالرزاق عباسی امیر جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ جلد از جل شبیر احمد خان کو رہا کیا جائے ورنہ اس کے خلاف راست اقدام کیا جائے گا انہوں نے اس کا بھی اعلان کیا کہ کل دن گیارہ بجے مانسہرہ مرکز جماعت اسلامی میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور انہوں نے تمام کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم اور بیمانہ گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں


