ہزارہ

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ایم پی پی کی جعفر ایکسپریس پر حملے اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرے

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا واضع پیغام ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ پاکستان میں ملک دشمنوں کے لئے کوئی جگہ نہیں

کراچی  ڈاکٹر عشرت العباد سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان کی ہدایت پر کراچی اور حیدر آباد کے بعد اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ایم پی پی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملے اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرے شروع ہوگئے۔ جس میں پاکستان زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد۔بھارت اور را کے ایجنٹوں اور دہشت گردوں کی دہشت گردی نا منظور۔ پاکستان کی عوام اور فوج ایک ہیں۔ منفی سوچ نا منظور۔ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ رہنما سیدہ فردوس کا کہنا تھا کہ پقوری پاکستانی قوم اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کا واضع پیغام ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ پاکستان میں ملک دشمنوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ یہ حملہ ریاست پر حملہ تھا، میری پہچان پاکستان ہی پر پاکستانی کی آواز ہے۔ پاکستان کے 25کروڑ عوام افواج پاکستان کے قدم بہ قدم ہیں۔ہم اپنے شہداٗ پاک فوج کے جوانوں کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جو بھی زہر اگلے اور کسی بھی طرح کی مہم ہو وہ دہشت گردی ہے۔ پاکستان کی سرز،مین میں ملک دشمنوں کی کوئی جگہ نہیں۔ بینرز پر درج تھا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے بزدلانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی نامنظور،۔ سیکورٹی فورسز کی جرات کو سلام۔ ہمارے محافظ ہماری شان۔۔۔میری پہچان پاکستان مظاہرین نے ریلی کی شکل میں پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔ جس میں پارٹی رہنماؤں کے علاوہ عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان میں فوج کے ساتھ یکجہتی اور گورنر سندھ عزرت العباد خان نشان امتیاز کے کارواں نے ملک میں یکجتی اور فوج سے عقیدت دہشت گردوں سے مکمل نفرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button